اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشیدنے اسمبلی میں سیہون شریف سانحہ پر تعزیتی قرارداد جمع کروادی

جمعہ 17 فروری 2017 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے سیہون شریف سانحہ پر ایک تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ہے جس میں سہیون شریف میں ہونے والے خود کش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکہ کے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ سے انتہائی دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے سندھ حکومت سے مطالب کیا ہے کہ وہ دھماکے میں ملوث کرداروں کو فوری طور پر گرفتار کریں۔(قیوم زاہد)