نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کے حوالے سے صرف میں نہیں پوری قوم پوچھ رہی ہے،قمرزمان کائرہ

جمعہ 17 فروری 2017 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے حوالے سے صرف میں نہیںبلکہ پوری قوم حکومت سے پوچھ رہی ہے کہ اس پلان پر مکمل عملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔ انہوںنے کہا کہ جب میں گورنمنٹ کہتا ہوں تو اس کا مطلب حکومتی ادارے ہی ہوتے ہیں۔

ان اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیکردہشت گردی کے خاتمے کے لئے کامیابیاں حاصل کیں لیکن نیشنل ایکشن پلان پر جو کام حکومت نے کرنا تھا وہ نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شادمان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ باتیں صرف میں نہیں کہہ رہا بلکہ عدلیہ اورمیڈیا بھی کہہ رہے ہیں۔قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں بعض کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کرنے سے کام نہیں چلتا ہے پابندی کاغذی اور فرضی پابندیاں ہے یہ تنظیمں کسی اور نام سے اپنا کام کرنے میں مصروف ہیں۔

انہو ںنے کہا کہ حکومت کے ارادے اور صفیں درست نہیں۔ حکومت کے مقابلے میں فوج، رینجر اور پولیس نے بے پناہ قربانیاں دیں یہی باتیں حکومتی وزراء اور ایم این اے ایک دوسرے سے کہہ رہے ہیں انہوںنے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :