سانحہ سیہون شریف کے سوگ میں ماڈل ٹائون کچہری میں وکلاء کی ہڑتال کے باعث ہوکا عالم

جمعہ 17 فروری 2017 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) سانحہ سیہون شریف کے سوگ میں جمعہ کے روز ماڈل ٹائون کچہری میں وکلاء کی ہڑتال کے باعث ہوکا عالم رہا۔

(جاری ہے)

مذکورہ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ اپنی اپنی عدالتوں میں موجود ہے لیکن کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔ جس کی وجہ سے سائیلن اور ملزمان مقدمات کی آئندہ پیشی کی تاریخیں لے کر چلے گئے۔ سانحہ سیہون شریف کے سوگ میں ہڑتال کی کال پنجاب بار کونسل نے دی رکھی تھی۔(قیوم زاہد)