لاہور، ایف آئی اے پنجاب کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی

کرنسی کی خریدوفروخت کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے 2ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے کی کرنسی برآمد،مقدمات درج

جمعہ 17 فروری 2017 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) پنجاب کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے انارکلی کے قریب سے ملکی وغیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کا غیر قانونی دھندہ کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جمیل خان میو نے گزشتہ روز کی کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے آن لائن کو بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ انارکلی کے علاقے میں کچھ لوگ سٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر ملکی وغیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کے غیر قانونی دھندے کے باعث حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے موقع پر چھاپہ مار کر ندیم نامی ملزم کے قبضہ سے 17لاکھ 83ہزار روپے کی مالیت کے پرائز بانڈ اور443سعودی ریال برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ کرلیا جبکہ انارکلی میں ہی دوسرے چھاپہ میں جاوید نامی ملزم کو گرفتار کرکے ایک لاکھ47ہزار پاکستانی روپے، 290برٹس پائونڈ،7500انڈین کرنسی، 500افغانی کرنسی،211امریکی ڈالر، 468یو اے ای درہم اور 1408سعودی ریال برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :