خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مزید دو امیدواروں رفاقت ظہور ولد ظہور اللہ اور پیر خضر حیات ولد پیر شاہد محمد کو بی پی ایس۔18میں بطور سول

پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مزید دو امیدواروں کی بی پی ایس۔18میں بطور سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ، علاقہ قاضی تعیناتی

جمعہ 17 فروری 2017 22:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)مجاز حکام نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مزید دو امیدواروں رفاقت ظہور ولد ظہور اللہ اور پیر خضر حیات ولد پیر شاہد محمد کو بی پی ایس۔

(جاری ہے)

18میں بطور سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ / علاقہ قاضی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔مذکورہ افسران کی تعیناتی ان کے چارج لینے کی تاریخ ، میڈیکل فٹنس اور اسناد کی تصدیق کے دن سے ہو گی۔اس امر کا اعلان پشاور ہائی کورٹ پشاور کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔