ٹل،دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ہنگو بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ،شہرکے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی کڑی نگرانی

جمعہ 17 فروری 2017 22:51

ٹل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ہنگو بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ،شہرکے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی کڑی نگرانی جبکہ وبائل گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا تمام تر حکومتی تنصیبات پر اضافی نفری تعینات امن امان پر کوئی سجھوتہ نہیں کیا جائیگا ڈی پی او ہنگو تفصیلات کیمطابق ملک یں دہشتگردی کے حالیہ لہر کے پیش نظر ہنگو بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا اور ضلع بھر کے تھانہ جات کو خصوصی ہدایات جاری کردئے گئے جبکہ تمام تر پبلک مقاات اور حکومتی تنصیبات کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی اور شہر بھر میں پولیس و ایلیٹ فورس کے دستے تعینات کرکے پولیس موبائل گشت یں بھی اضافہ کردیا گیا جبکہ ضلع بھر کے تما تر داخلی و خارجی راستوںپر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کرکے کڑی نگرانی شروع کر دی گئی گئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے کہا کہ ضلع ہنگو جو کہ حساس ضلع ہے جس کے سرحدات علاقہ غیر سے جا ملتے جس کی بدولت دہشتگردانہ کاروائی کا خدشہ پایا جارہا ہے تاہم پولیس کے شیر جوان کسی بھی نامساعد حالات سے نمٹنے کیلئے چوکس ہے کیونکہ امن امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انہوں نے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان اان کی فضاء برقرار رکھنے کی خاطر ہنگو پولیس کا ساتھ دیں اور اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھ کرمشتبہ افراد کی فوری اطلاع دیں تاکہ ہنگو میں کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکیں

متعلقہ عنوان :