وکلاء برادری معاشرے کا انتہائی اہم اور ذمہ دار طبقہ ہے ، عوام کو انصاف کی فراہمی میںوکلاء کا کردارمسلمہ ہے

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی وکلاء سے گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 22:51

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہا ہے کہ وکلاء برادری معاشرے کا انتہائی اہم اور ذمہ دار طبقہ ہے جبکہ عوام کو انصاف کی فراہمی میںوکلاء کا کردارمسلمہ ہے، اسلئے انھیں مسائل سے پاک سازگار وپر امن ماحول فراہم کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ کورٹس ملاکنڈکے دورے کے موقع پربارروم بٹ خیلہ میں وکلاء سے مختلف امور پر بات چیت کرتے ہو ئے کیاانھوں نے وکلاء کی جانب سے پیش کردہ مسائل اور مطالبات حل کر نے کی یقین دہانی کرائی قبل ازیں ملاکنڈ پہنچنے پر چیف جسٹس کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یونس نے والہانہ استقبال کیا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج افتخار الہی سینئر سول جج طفیل احمد بھی اس موقع پر موجود تھے ضلعی عدالتوں کے ججوں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں مختلف عدالتی امور ومسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا چیف جسٹس نے اپنے دورے کے موقع پر عدلیہ کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے پیش کردہ مسائل و مطالبات غور سے سنے اور ان کے حل کا وعدہ کیاانھوں نے ڈسٹر کٹ کورٹس کے مختلف حصے بھی دیکھے۔

متعلقہ عنوان :