فاٹا سے ظالمانہ و فرسودہ قانون ایف سی آر کا خاتمہ کرکے اسے صوبہ خیبر پختون خوا میں ضم کرکے صوبائی اسمبلی میںنمائندگی دی جائے، عوامی نیشنل پارٹی12مارچ کو اسلام آباد فاٹا اصلاحات کے حق میں دھرنے میں بھر پور شرکت کریں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنمائوں امیر حیدر ہوتی ، سردار با بک اور عمران خان آفریدی کا جلسے سے خطاب
جمعہ 17 فروری 2017 22:51
(جاری ہے)
امیر حیدر خان ہو تی نے کہاایف سی آر ایک فرسودہ نظام ہے اس قانون کے تحت قبائیلی عوام کسمپرسی اور مایوسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ،انہوں نے کہا کہ اچکزئی کا فاٹا میں کوئی وجود ہی نہیںاس لئے ہم ان کے رائے کو تسلیم نہیں کر سکتے تاہم مولانہ فضل الرحمان قبائیلی عوام کی رائے کا احترام کرکے فاٹا اصلاحات کی حمایت کرکے قبائیلی عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ ایف سی آر کے مخالفت کی ہے اور وہ ایف سی آر کے خاتمے اور انگریزوں کے کھینچی گئی لکیروں کو ختم کرنے تک اپنا جہد وجہد جاری رکھے گے ۔سابقہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی قبائیلی پارلیمنٹرین اور عوام کی طرف سے بارہ مارچ کو اسلام اباد میں فاٹا اصلاحات کے دھرنے میں عوامی نیشنل پارٹی بھرپور قوت سے شرکت کرکے اصلاحات نافذ ہونے تک واپس نہیں ائے گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائیلی عوام کا سخت نقصان ہوا ہے انہوں نے اپنے گھر بار چھوڑ کر متاثرین کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے لیکن یہ دہشت گردی ان پر زبردستی مسلط کی گئی ہے یہ دہشت گردان کے مہمان نہیں تھے اس لیے قبائیلی عوام پر دہشت گردی کا لیبل لگانا درست نہیں ۔انہوں نے قبائیلی علاقوں اور ملک میں حالیہ دہشت گردی میں شہدا کے لیے دعا معفرت کرتے ہوئے حملوں کی مزمت کرکے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں امن دونوں ملکوں کے لیے لازم و ملزوم ہے اس لیے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگانہ کے ان کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختون خوا میں دس سے زائد یونیورسٹی بناکر خیبر پختون خوا میں امن قائم کیا اور جب قبائیلی علاقوں کو خیبر پختون خوا میں ضم کیا جائے تو عوامی نیشنل پارٹی قبائیلی علاقوں میں بھی دس سے زائد یونیورسٹیاں بنا کر نوجوانوں کو روزگار دے گے تاکہ تباہ حال فاٹا کے عوام کو بھی خیبر پختون خوا کے برابر لایا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.