دشمن کاایجنڈا کسی قیمت پرکامیاب نہیں ہونے دینگے،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

آرمی چیف کے حکم پرملک بھرمیں کومبنگ اورسرچ آپریشنز،100دہشتگردہلاک کردیے،افغانستان سے کوئی بھی غیرقانونی انٹری نہیں ہونے دینگے،افغان حکام کو76دہشتگردوں کی لسٹ فراہم کردی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 19:29

دشمن کاایجنڈا کسی قیمت پرکامیاب نہیں ہونے دینگے،آرمی چیف جنرل قمرجاوید ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج پاکستانی عوام کی حفاظت کیلئے ہے،پاک فوج قوم کوہرطرح کے خطرات سے تحفظ دے گی۔آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاک عوام کودرپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے تیارہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے ایجنڈے کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتایا کہ پنجاب سمیت ملک بھرمیں کومبنگ آپریشن کے دوران اہم گرفتاریاں ہوئیں۔آرمی چیف نے گزشتہ رات کاروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔جس کے نتیجہ میں ملک بھرمیں کومبنگ اور سرچ آپریشن جاری ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کی کاروائیوں میں 100دہشتگردہلاک کردیے ہیں۔پاک افغان بارڈرکوگزشتہ رات سے بندکردیاہے۔افغانستان سے کوئی بھی غیرقانونی انٹری نہیں ہونے دینگے۔افغان حکام کو76دہشتگردوں کی لسٹ فراہم کردی ہے۔