دپختنو مرکہ کی طرف سے مادری زبانو ںکے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کرنے کا فیصلہ

جمعہ 17 فروری 2017 22:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید پہلی نشست جبکہ سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان دوسری نشست کے مہمان خصوصی ہوں گے۔مشہور شاعر ادیب اور کالم نگار ڈاکٹر ہمایون ہما پہلی نشست کے صدر ہوں گے۔ سیمینار خانہ فرہنگ ایران پشاور میں صبح نو بجے شروع ہوگا۔ پہلی نشست میں صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ً د پختنو مرکہ کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیں گے اور مقررین مادری زبانوں کے تناظر میں پشتو زبان کی قدامت، اہمیت اور حقانیت پر اظہار خیال کریں گے، دوسری نشست میںغیر طرحی مشاعرہ ہوگا۔

آباد حسن خان خٹک صدر دپختنو مرکہ نے تمام شعراء و ادباء اور پشتو زبان سے محبت کرنے والے محبان سے اپیل کی ہے کہ اس سیمینار کو کامیاب بنا کر مادری زبان کی ترویج و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مرکہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو ادب کا ذوق رکھنے والوںکو مادری زبان کی ترقی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کروانے کی سعی کر رہی ہے کیونکہ زبان ایک قوم کی شناخت ہوتی ہے اس لئے اس کی ترقی کے لئے کام کرنا ہر ایک کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اس ذمہ داری کو پورا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے ،اس کار خیر میں تمام دوستوں سے تعاون کی اپیل ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیاکہ یہ تنظیم لسانی تعصبات سے بالاتر ہوکر پشتو زبان کی ترویج کے لئے کوشاں رہے گی۔