چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کا ڈسٹرکٹ کورٹس تیمرگرہ کادورہ

جمعہ 17 فروری 2017 22:43

دیرلوئر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ یحییٰ آفریدی نے جمعہ کے روز ڈسٹر کٹ کورٹس تیمرگرہ کا دورہ کیا جہاں چیف جسٹس نے ڈسٹر کٹ کورٹس میںپودا لگایا اور بعد ازں ڈسٹر کٹ بار روم میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹر کٹ سیشن جج گوہر رحمن ،ایڈیشنل سیشن جج ،سینئر سول ججزصوبائی بار کونسل کے ممبر حضرت رحمن ایڈوکیٹ ڈسٹر کٹ بار تیمرگرہ صدر سیلم خان ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری عابد حیات ایڈوکیٹ،جہان بہادر ایڈوکیٹ سمیت کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی،ڈسٹر کٹ بار تیمرگرہ کے صدر سیلم خان ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس کے سامنے سپانامہ پیش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ یحییٰ افریدی نے جونیئر وکلاء کیلئے جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت دینے اور انھیں بیرون ممالک سکالرشپ دلانے کی یقینی دہانی کرائی انھوں نے تیمرگرہ میں مستقل ایڈیشنل سیشن جج کی تعیناتی کا یقین دلایا اور کہاکہ ڈسٹر کٹ جیل تیمرگرہ میں اے ٹی سی کورٹ کے جج کیلئے مناسب جگہ کا بندوبست کیا جا رہاہے چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ کورٹس تیمرگرہ کیلئے متبادل جگہ میں دوسو کنال اراضی کی حصول کے بعد ڈسٹر کٹ کورٹس کے نئے عمارت تعمیر کرنے کا بھی منظوری دی جبکہ چکدرہ ،لعل قلعہ اور ثمرباغ سب ڈویژنوں میں جوڈیشل کمپلکس بنانے کیلئے پچاس پچا س کنال اراضی فراہم کرنے کے بعد جوڈیشل کملپلکس تعمیر کرنے کا یقینی دہانی کرائی جبکہ میدان بارکا دروہ کرنے کا بھی اعلان کیاانھوں نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ اپنے مسائل کے حوالے سے رجسٹرار اور ڈسٹر کٹ جج سے رابطہ کرئے تقریب کے اخر میں ڈسٹر کٹ بار تیمرگرہ کے صدر سیلم خان ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹر کٹ سیشن جج لوئیر دیر گوہر رحمن کو چترالی پکول پہنائے اور اس موقع پر سانحات پشاور ،لاہور،سہیون شریف کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :