دہشت گردی کے نئی لہر کے بعد مردان میں سیکورٹی سخت

جمعہ 17 فروری 2017 22:43

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)دہشت گردی کے نئی لہر کے بعد مردان میں سیکورٹی سخت کردی گئی نمازجمعہ کے لئے مساجد او رعیدگاہوں میں سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے جبکہ بکٹ گنج میں روایتی موٹرسائیکلوں کا جمعہ بازار بھی بند رہا شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی رہی ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے سیکورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیا اورضلع کچہری سمیت تعلیمی اداروں ،شاہراہوں او ربازاروں کا دورہ کیا ۔