وانا ژوب لنک روڈ کو سی پیک سے منسلک کیاجائے ‘آنے والی مردم شماری میں شفافیت یقینی بناکر وانا کو انڈسٹریل زون میں شامل کیا جائے

پی پی پی صدر امان اللہ وزیر‘اے ین پی رہنما ایازوزیراورپختونخواہ میپ کے رہنما سردار عارف وزیر ودیگر کا جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 17 فروری 2017 22:39

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) جنوبی وزیرستان وانا رستم بازار میں آل سیاسی پارٹی اتحاد کے زیر اہتمام ،تاجربرادری ،قومی مشران اور سول سوسائٹی کا اپنے حقوق بارے میںایک بڑا عوامی جلسہ ،وانا ژوب لنک روڈ کو سی پیک کا حصہ بنایاجائے، مردم شماری میں گھرانوں کی اندراج کا شفافیت یقینی بنایا جائے ،اورواناکو انڈسٹریل زون میں شامل کیا جائے ۔

جلسے میں پیپلزپارٹی جنوبی وزیرستان کے صدر آمان اللہ وزیر ،پی ٹی آئی کے سابق قومی اسمبلی امیدوار عجب گل وزی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی جنوبی وزیرستان کے صدر سردار عارف وزیر، پی پی پی تحصیل وانا صدر علائو الدین وزیر ،اے این پی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری آیاز وزیر سمیت تاجربرادری کے علاوہ سول سوسائٹی اور دیگر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی صدر آمان اللہ وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت وانا ژوب لنک روڈ کو سی پیک میں شامل کیا جائے کیونکہ وسطی اشیائی ممالک کو پاکستان سے ملانے کیلئے یہ شاہراہ انتہائی قریب پڑتاہے جس سے منسلک کرکے قبائل کی پسماندگی کو دورکیا جائے ۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری آیاز وزیر نے کہا کہ گزشتہ مردم شماری میں ہمارے ساتھ نا انصاف ہوگئی تھی اور ہمارے تمام لوگوں کو رجسٹرڈ نہیں کرایا گیا جس سے پورے احمدزائی وزیر قبائل کو انتہائی نقصان اٹھانا پڑالہذا حکومت وقت اور الیکشن کمیشن سے آپیل ہے کہ خداراہ قبائل کیساتھ نا انصافی کی جائے اس بار مارچ میں شروع ہونے والی مردشماری میں کسی کو ہیرہ پیری کی اجازت نہیں دینگے مقامی پولٹیکل انتظامیہ اورفاٹا سیکرٹریٹ حکام مردم شماری میں گھرانوں کی اندراج میں شفافیت کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔

اس کے بعد پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صدر سردار عارف وزیر نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9/11واقعے کے بعد حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں قبائل کو نظر انداز کیا تھا لہذا ہماری مشترکہ مطالبہ ہے کہ وانا کو انڈسٹریل زون کا حصہ بنایا جائے تاکہ نئی نسل کو روزگارکے مواقع میسر ہوسکے اس کے علاوہ علائو الدین وزیر ودیگر مقررین نے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :