مخالفین کے پاس ضلع کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا کوئی منشور نہیں ہے ‘الیکشن کے دونوں میں مخالفین اتحاد کرکے برادران کا راستہ اس لیئے روکتے ہیں کہ وہ عوام کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے ہیں

پی پی پی کے مرکزی رہنماء وسابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کا تقریب سے خطاب

جمعہ 17 فروری 2017 22:39

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پی پی پی کے مرکزی رہنماء وسابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ مخالفین کے پاس ضلع کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا کوئی منشور نہیں ہے الیکشن کے دونوں میں مخالفین اتحاد کرکے برادران کا راستہ اس لیئے روکتے ہیں کہ وہ عوام کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے ہیں ماضی کی طرح گزشتہ تین سالوں میں برسر اقتدار ممبران اسمبلی نے کچھ نہ کرسکااب ائندہ الیکشن آنے پر موقع پرست سیاست دانوں نے عوام کو دوھوکہ دینے کیلئے پھر مختلف ڈرامے رچانے شروع کردئے ہیںلیکن عوام ان مدارویوں سے ہوشیار ہیں۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ناظم یوسی تترخیل شفیع اللہ خان کی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ضلع ناظم اشفاق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے ضلع کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے برادرا ن کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ مخالفین کو باربار آزمانے کی بجائے علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے برادران کے ہاتھ کو مضبوط کریں۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ آنے والا دور ترقی و خوشحالی کا ہوگا۔اس موقع پر سابق ایم این اے غلام الدین خان ،آراکین ضلع کونسل طارق قدیر خان،آفتاب عالم ،حاجی علی گل، فرید اللہ خان ودیگر پارٹی مشران بھی موجود تھے۔انور سیف اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کوششوں سے لکی مروت کو ضلع کا درجہ دینے کے بعد انہوں نے علاقے میں آربوں روپے کی خطیر لاگت سے بجلی ،آبنوشی و آبپاشی ،صحت ،تعلیم، سڑکیںو دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے جبکہ اس کے برعکس قوم نے برادران کے مقابلے میںجے یو آئی ف و دیگر علاقائی خان خوانین کو زیادہ ووٹ دیکر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائے ہیںلیکن بد قسمتی سے انہوںنے اپنے ذاتی مفادات کی حصول کے علاوہ ضلع کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوئی میگا پروجیکٹس نہ لاسکا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں برادران نے پاسپورٹ آفس کا قیام،سولر سسٹم کا آغاز، لکی وسرائے نورنگ شہروں کو گیس ،ضلع کے مختلف علاقوں کو بجلی سہولت کی فراہمی، 19آبنوشی ٹیوب ویلوں کوچالو کرنے ،مختلف سڑکوں کی تعمیر ومرمت سمیت کرم تنگی ڈیم منصوبے پر کام کا آغاز کرتے ہوئے بغیر ممبران اسمبلی اپنی خدمت کامشن جاری رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :