دہشت گردی کے حالیہ واقعات ، باجوڑایجنسی میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت ، داخلی، خارجی راستوں پر چیکنگ جار ی

جمعہ 17 فروری 2017 22:37

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)ملک کے دیگر شہروں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد باجوڑایجنسی میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت ، داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جار ی ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک کے مختلف علاقوں میں ہونیوالے بم دھماکوں کے بعد باجوڑایجنسی میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کردی گئی ہیں اور ایجنسی کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہیں ۔ حساس مقامات میں لیویز فورس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہیں ۔ سول کالونی خار کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہیں اور کالونی کے اندر پرائیویٹ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔