ٹورازم کارپوریشن کے تعاون پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیراہتمام تین روزہ میلہ یاراں کا آغاز ہوگیا

جمعہ 17 فروری 2017 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ٹورازم کارپوریشن کے تعاون ،ثقافت اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیراہتمام تین روزہ میلہ یاراں کا آغاز ہوگیا تین روزہ میلہ یاراں میں ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ کی ثقافت و سیاحت کے فروغ اور رونمائی کیلئے ٹور ازم انفارمیشن سنٹر، رباب منگے ، صوبائی ثقافتی لباس جس میں شالز، کپڑے ، پشاوری چپل، لکڑی کی بنی اشیاء اور نمونے ، کالاشی پویلین، مٹی کے بنے برتن، دھات سے بنی ضرورت زندگی کی اشیاء کے سٹالز سجائے گئے تاہم اس کیساتھ ساتھ ویڈیو ڈاکومنٹری کیلئے ایل سی ڈی بھی لگائی گئی ہے جس میں صوبہ کے سیاحتی مقامات پر نبی ڈاکومنٹریز، ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والے پروگرامز کی ڈاکومنٹریز چلائی گئیں،پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقدہ اس میلہ یاراں میںسندھ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور دیگر صوبوں کی جانب سے سیاحتی و ثقافتی سٹالز کے علاوہ آرٹ اینڈ کرافٹ سٹالز، ہوم ڈیکوریشن کی اشیاء، ثقافتی خوراک، فاسٹ فوڈ، بچوں کیلئے پلے لینڈ، سرکس، پتلی تماشا، سٹریٹ تھیٹر، پینٹنگ نمائش، کتابوں کے سٹالز، ثقافتی آرٹس کے سٹالز اور ان کے بنائی ہوئی اشیاء کی نمائش، ثقافتی فیشن شو اور ڈانس شوسمیت ڈانس شو اور واجد ، صوفی قوالی نائٹ بھی منائی جا رہی ہے ، اس موقع پر مختلف اقسام کے سیمینارزکا بھی انعقاد کیا جائے گا ، تین روزہ میلے کا افتتاح وزیراعظم مشیر برائے ثقافت عرفان صدیقی اور ڈائریکٹر جنرل جمال شاہ نے فیتہ کاٹ کرکیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ثقافت کے فروغ کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے اور آج کا یہ میلہ ملکی ثقافت کی دنیا میں رونمائی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگئی ، میلے سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستان پرامن ملک ہے ، میلے میں وینٹج وولکس ویگن موٹر کار شو بھی منعقد کیا جائے گا ، افتتاحی روز شہریوں کی کثیر تعداد نے خیبرپختونخوا پویلین کا رخ کیا سٹالز میں لگی اشیاء کی معلومات حاصل کیں اور ان ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سہراہا۔

متعلقہ عنوان :