پیپلزپارٹی کے پی کے کا دہشت گردی کی لہرپرتشویش کا اظہار،حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما رحم بادشاہ شیرپاؤ

جمعہ 17 فروری 2017 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما رحم بادشاہ شیرپاؤنے دہشت گردی کی حالیہ لہرپرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیہون شریف میں لعل شہبازقلندر رحمة اللہ علیہ کے مزارکے احاطے میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردبزدلانہ کارروائیوں سے نہتے ، معصوم اوربے گناہ بچوں ، عورتوں اوربوڑھوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسزکے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔پی پی پی رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن وامان یقینی بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیاجاسکے۔ انہوں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔