پشاور‘پولیس اورمبینہ دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ‘3دہشتگرد مارے گئے‘ اور ایک راہ گیر جاں بحق

جمعہ 17 فروری 2017 22:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پشاورپولیس اورمبینہ دہشتگردوں کے مابین علاقہ ریگی برج ناصرخان میں فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشتگرد ہلاک اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا پولیس حکام کے مطابق پشاورپولیس کواطلاع ملی تھی کہ دہشتگرد گاڑی کے ذریعے پشاور میں کارروائی کیلئے داخل ہورہے ہیں اس اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے ریگی برج ناصرخان کے قریب ناکہ بندی کی کہ اس دوران ایک گاڑی میں سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ سے تین مبینہ دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک راہ گیرزیت اللہ جان جاں بحق ہوگیا ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف،تین دستی بم برآمد ہوئے تاہم ہلاک ہونیوالے ملزمان کی لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی دوسری جانب پشاورپولیس نے بم دھماکوں کے پیش نظر شہرکے مختلف علاقوں میرجانی شاہ ، حیات آباد کارخانومارکیٹ اور متھرامیں سرچ آپریشن کے وران75مشتبہ افراد گرفتارکرکے پانچ پستول،دورائفل،دوبندوق اور ایک کلوچرس،دوبوتل شراب برآمدکرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :