غلو چینہ میں سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ‘سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 6دہشت گرد ہلاک
جمعہ 17 فروری 2017 22:34
(جاری ہے)
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اور کزئی ایجنسی اور ہنگو کے سر حدی علاقہ غلو چینہ میں علی الصبح 3بجے کے قریب دہشت گردوں نے اچانک سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا ،سیکیورٹی فورسز نے زبر دست جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ باقی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی اور داعش سے تعلق رکھنے والے سعید خان گروپ کا اہم کمانڈر 2خودکش حملہ آوروں سمیت 6شدت پسند شامل ہیں تاہم حملے میں سیکیورٹی فوسز کا کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن میں 4خودکش جیکٹس 20کلو بارود 10عدد دستی بم اور مشین گنیں شامل ہیں،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد 2روز قبل افغانستان سے اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردی کیلئے آئے تھے چیک پوسٹ پر حملے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے جھڑپ میں ہلاک ہونے والے 4نامعلوم دہشت گردوں کی لاشیں اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ھنگو لائی گئی جہاں پر ان کو غسل دینے کے بعد مسافران قبرستان ھنگو میں دفنا دیا گیا ملک بھرمیں دہشت گردی کے لہر کے بعد دہشت گردوں کا فورسز کے ساتھ جھڑپو ں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اس لئے ڈی پی او ھنگو احسا ن اللہ اور پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال کے مطابق ضلع ھنگو اور اورکزئی ایجنسی میں مساجد ،امام بارگاہوں اور ھنگو اور اورکزئی ایجنسی داخل ہونے والے راستوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہیں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ھنگو اوراورکزئی ایجنسی میں ہجوم اکھٹا کرنے پر پابندی لگائی گئی ہیں اور جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اوقات کے دوران ھنگو اور اورکزئی ایجنسی میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے مسافر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہیں جبکہ تمام داخلے اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں ۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.