چین اور روس کو عالمی امور میں سٹرٹیجک استحکام کے حصول کیلئے کردار ادا کرتے رہنا چاہئے ، وانگ یی

دونوں ممالک کو بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں پیچیدہ تبدیلیوں کے پیش نظر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے رہنا چاہئے ، روسی وزیر خارجہ سے ملاقات میں اظہار خیال

جمعہ 17 فروری 2017 22:34

بون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گذشتہ روز اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک عالمی امور میں تزویراتی استحکام کے حصول کا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔وانگ نے جرمنی کے مغربی شہر بون میں منعقدہ گروپ 20-(جی ٹوئنٹی ) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگے لیوروف سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں پیچیدہ تبدیلیوں کے پس منظر میں رابطے کے جامع تزویراتی پارٹنروں کے طورپر چین اور روس کو ایک دوسرے کی بھرپور طریقے سے حمایت کرتے رہنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو جامع تعاون کو فروغ دیتے رہنا چاہئے اور عالمی امور میں تزویراتی استحکام کے حصول میں کردار ادا کرتے رہنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

وانگ نے کہا کہ چین روس کے ساتھ اعلیٰ سطح کا تبادلہ برقرار رکھنے اور بیلٹ و روڈ منصوبے اوریوریشیائی اقتصادی یونین پراجیکٹ کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو مستحکم بنانے پر آمادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور کے بارے میں چین کے ساتھ کبھی قریبی رابطہ اور کمیونیکیشن برقرار رکھنے پر بھی آمادہ ہے اور روس کے ساتھ رابطے کی جامع تزویراتی شراکت قائم کرے گا تا کہ مختلف عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طورپر نمٹا جا سکے ۔

لیوروف نے کہا کہ چین امسال اہم دوطرفہ ایجنڈوں کا اہتمام کرنے اور عالمی امور کے بارے میں تزویراتی کمیونیکیشن اور تعاون میں اضافے کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا ، دونوں اعلیٰ سفارتکاروں نے جی ٹوئنٹی اور برکس کے فریم ورکس کے تحت دوطرفہ تعاون کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ، جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام برقراررکھنے کیلئے تعاون کو مستحکم بنانے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے نئی کوششیں کرنے سے بھی اتفاق کیا ۔

متعلقہ عنوان :