چین آئندہ چار برسوں میں سمارٹ ہیلتھ و ایلڈرلی کیئر انڈسٹری قائم کرے گا ، ایم آئی آئی ٹی

جمعہ 17 فروری 2017 22:32

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی ) نے کہا ہے کہ چین ہیلتھ مینجمنٹ خدمات اور ملک میں قائم معمر افراد کی دیکھ بھال تک عالمی رسائی کی اجازت دینے کیلئے آئندہ چار برسوں میں سمارٹ ہیلتھ و ایلڈرلی کیئر انڈسٹری قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، ایم آئی آئی ٹی ، وزارت شہری امور اور قومی صحت و خاندانی منصوبہ بندی کے مشترکہ لائحہ عمل کے مطابق چین2020ء تک 100سے زائد صنعتی ممتاز کمپنیوں اور متعدد برانڈز کے ساتھ سمارٹ ہیلتھ و ایلڈرلی کیئر صنعت قائم کرے گا ، لائحہ عمل کے تحت ملک میں آئندہ چار برسوں میں صنعت کیلئے 100سے زائد ماڈل اڈے ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :