افغانستان کو پاکستان میں دہشتگردی کرانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا، دہشتگردی کی جنگ میں ہمارے ورکر اور وزراء تک شہید ہوئے،لال شہباز قلندر کے مزار پر دہشتگردی افسوناک ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر باز محمد خان کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر باز محمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشتگردی کرانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا دہشتگردی کی جنگ ہی ہمارے ورکر جبکہ وزراء تک شہید ہوئے،لال شہباز قلندر کے مزار پر دہشتگردی افسوناک ہے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے دہشتگردی میں اپنے بڑے بڑے رہنمائوں اور وزراء کو کھویا ہے ملک میں دہشتگردوں کے خلاف وسیع آپریشن کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردون کے خلاف وسیع آپریشن کی ضرورت ہے تاکہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ لال شہباز قلندر کے مزار پر دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک ہے جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اب ان لوگوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب دہشتگردوں کی افغانستان سے آمد کے حوالے سے کہا کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا خود افغانستان میں کتنی بڑی دہشتگردی جاری ہے افغانستان کو چاہیے کہ وہ اپنے گریبان میں جھانکتے ہوئے ایسے عناصر کو پاکستان آنے سے روکے اور اپنی زمین پر ایسے عناصر کا خاتمہ کرے۔انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات کرانے کے بعد دوسرا ملک یعنی پاکستان افغانستان کیلئے پھول نہیں بھیجے گا۔…(خ م+ار)

متعلقہ عنوان :