رواں ما لی سا ل کے پہلے 7ماہ میں لید ر مصنوعات کی برآمدات میں5فیصد کمی

جمعہ 17 فروری 2017 22:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)رواں ما لی سا ل کے پہلے 7ماہ میں لید ر مصنوعات کی برآمدات میں5فیصد کمی تفصیل کے مطابق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں 16کروڑ 80لاکھ ڈالر کی 4لا کھ 49ہزار ڈا لر کی لیدرمصنوعاتبرآمد کی گئی تھی جو رواں سال 5فیصد کمی کے ساتھ 15کروڑ 95لا کھ ڈا لر ہو ئی لیڈر مصنوعات کی برآمدات کا مجموعی حجم 4لا کھ 26ہزار درجن رہا لیدر مصنوعات کے برآمدکند گان کے مطا بق پا کستان کی لیدر جیکٹ ،گلوز،مو زے،کیپس اور جو تے مظبوطی اور دلکش ہو نے کی وجہ سے انٹر نیشنل ما کیٹ میں اپنی مثال آپ ہیں لیکن پا کستان میں گیس اور بجلی کے ٹر یف ریٹ دیگر ہمسا یہ مما لک کی نسبت کہیں زیادہ ہیںجس کی وجہ سے لیدر مصنوعات کی پیداواری لا گت میں بھی اضا فہ ہو جا تا ہے انٹر نیشنل مارکیٹ میں پا کستا نی مصنوعات کی قیمتیں بھی زیادہ ہیں حکومت پا کستان اگر بجلی اور گیس کے ٹیرف ریٹ دیفر ہمسا یہ مما لک کے مسا وی کر دے تو لیدر گارمنٹس اور دیگر مصنوعات کی بر آمدات میں خا طر خواہ اضا فہ ہو سکتا ہے انٹر نیشنل مارکیٹ میں ہماری مصنوعات کی قیمتیں زیادہ ہو نے کی وجہ رواں سال لیدر مصنوعات کی بر آمدات میں 5فیصد کمی ہو یء۔