اسلام آباد ٹریفک پولیس نے قوانین سے آگاہی کیلئے مہم شروع کردی

جمعہ 17 فروری 2017 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے قوانین سے آگاہی کیلئے مہم شروع کردی،مہم میں سیٹ بیلٹ،ہیلمٹ ور سڑکوں پر لین کی پابندی سے آگاہی شامل ہے،مہم کا مقصد میں حفاظتی اقدامات اور قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے قوانین سے آگاہی کیلئے مہم شروع کردی،مہم میں سیٹ بیلٹ،ہیلمٹ ور سڑکوں پر لین کی پابندی سے آگاہی شامل ہے جبکہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر باپندی بھی مہم کا حصہ ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مہم کا آغاز وزیرداخلہ کی ہدایت پر کیا ہے،مہم کا مقصد میں حفاظتی اقدامات اور قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :