فاٹا میں آپریشن ضرب عضب سے امن بحال ہو رہا ہے،اقبال ظفر جھگڑا
پاک فوج اور قبائلی عوام کی مشترکہ قربانیوں سے دہشت گردوں کے 80 فیصد ٹھکانے ختم ہو چکے،دو فیصد چھپے عناصر کی عوام کو ملکر نشاندہی کرنا ہوگی ہمارے خلاف افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردی کی منصوبہ بندیاں ہو رہی ہے، فاٹا میں اصلاحاتی کمیٹی کے سفارشات کے عین مطابق اصلاحا ت لائے جائینگے،غلنئی واقعہ میں شہید لیویز اہلکاروں کے خاندان اور بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی، گورنر خیبر پختونخوا
جمعہ 17 فروری 2017 22:19
(جاری ہے)
اب ان کی حدود سے پاکستان پر حملے ہو رہے ہیں اور ہمارے خلاف افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردی کی منصوبہ بندیاں ہو رہی ہے۔
فاٹا میں اصلاحاتی کمیٹی کے سفارشات کے عین مطابق اصلاحا ت لائے جائینگے۔غلنئی واقعہ میں شہید لیویز اہلکاروں کے خاندان اور بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑانے جمعہ کے روز دورہ مہمند ایجنسی میں غلنئی خود کش حملوں میں شہید لیویز اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت کرنے اور امدادی چیکس کی تقریب سے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدا محمد وزیر، ایم ایس ٹو گورنر لیفٹنٹ کرنل شاہد ، پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم ، مہمند رائفلز ونگ کمانڈرمحمد عمیردیگر افسران اور قبائلی مشران بھی مو جود تھے۔ گورنر نے تین شہید لیویز اہلکاروں کے ورثاء کو شہید پیکیج کے تیس تیس لاکھ روپے اور تین زخمی اہلکاروں کے لئے فی کس ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے امدادی چیکس حوالے کردئیے۔گورنر نے شہداء کے تنخواہوں کو جاری رکھنے اور ان کے خاندان کے لئے ایک ایک خاصہ دار کی نوکری دینے کا بھی اعلان کیا۔ اور ورثاء کو اطمینان دلایا کہ شہداء کے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور متاثرہ خاندانوں کی کفالت اور بچوں کی تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کریگی۔تقریب میں شہداء سے تعزیت کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں صحت یابی کے لئے خصوصی د عا مانگی گئی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخواہ نے کہا کہ قبائل کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ فاٹا میں پاک فوج،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قبائل کے قربانیوںکے بدولت امن تیزی سے قائم ہورہا ہے۔آپریشن ضرب عضب اور قبائلیوں کی سیکیورٹی اداروں سے تعاون کے نتیجے میں فاٹا سے دہشت گردوں کے 80 فیصد ٹھکانے ختم ہو چکے ہیں۔ باقی 20فیصد چھپے دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لئے قبائل کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہر مشکوک اور اجنبی افراد پر کھڑی نظر رکھ کر بر وقت نشاندہی کیا کریںتاکہ امن کو بحال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگ ہمارے بھائی ہیں۔ پاکستان نے افغانستان کے جنگوں کے متاثرین کو تیس سال تک پناہ اور ہر سہولت دی۔ مگر اب افغانستان کے حدود سے ہمارے خلاف حملے اور دہشت گردی واقعات کی منصوبہ بندیاں ہو رہی ہے۔اور ان کی زمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ کامیاب آپریشن ضرب عضب کی موثر کاروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد وں کے گرد گھیرا تنگ ہوکر وہ ملک کے دوسرے شہروں اور اضلاع منتقل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیہون شریف جیسے واقعات انسانیت کے خلاف ہیں۔ کیونکہ ایک انسان کو قتل کرنا پورے انسانیت کا قتل ہے۔مگر ہمارے ارادے مضبوط ہیں اور دہشت گردوں کو اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ہم میں بعض مشکوک لوگ دخل ہو چکے ہیں ان کی تخریب کاری کی روک تھام کے لئے عوام کو پاک فوج کا ساتھ دینا ہے۔ کیونکہ دہشت گردی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ان کے خلاف مزید کاروائیاں ہونگی۔گورنر نے غلنئی خود کش حملے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اور ورثاء کو تسلی دی کہ ان کے بیٹوں نے ملک و قوم کے لئے قربانیا ں دی جو ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ اور حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے زخمیوں کی علاج معالجے کی خصوصی ہدایات دی۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھی دورہ مہمند ایجنسی میں شہداء کے ورثاء سے ملاقات کرکے ان کے لئے پاک فوج کی طرف سے بہادری کے اعتراف میں دس دس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.