دہشت گردی کی تازہ لہر ملکی سلامتی کے لیے شدید خطرہ کا باعث ہے، ساجد میر

جمعہ 17 فروری 2017 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے لال شہباز کے مزار پر دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی تازہ لہر ملکی سلامتی کے لیے شدید خطرہ کا باعث ہے۔ہمیں اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط بنانا ہو گا۔ سیکورٹی اداروں کے ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ ہم اپنے دشمن پر نظر رکھیں۔

مذہب کے نام پر دنگا وفساد اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

اسلام بے گناہوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔سیاسی ومذہبی جماعتوںکے قائدین دہشت گردی کے خاتمے کی تحریک میں متحد ہو جائیں۔ نیشنل ایکشن پلان کی کمزوریوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ایم این اے نے اپنے الگ بیان میں کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے۔ ہم اپنے وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ دشمن ہمیں کمزور نہ سمجھیں،ملک میں امن اومان کی صورتحال جان بوجھ کر خراب کی جارہی ہے۔ اسلام اور پاکستان دشمن عناصر ہمیں کمزور کرنا دچاہتے ہیں۔ لال شہباز کے مزار پر دھماکہ قابل مذمت ہے۔