لاہوردھماکا:ہمیں پولیس کونشانہ بنانے کاحکم عمرخراسانی نےدیاتھا،سہولتکارانوارلحق

میراتعلق باجوڑایجنسی جبکہ میرے ساتھی خودکش بمبارنصراللہ کاتعلق کنٹرسے تھا،لاہورمیں2010ءسے قیام پذیرہوں،دھماکے سے قبل چیئرنگ کراس کاچکربھی لگایا،خود کش جیکٹ 20سے 25دن پہلے عالم نامی شخص نے دی تھی۔سہولتکارانوارالحق کاپولیس کواعترافی بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 19:13

لاہوردھماکا:ہمیں پولیس کونشانہ بنانے کاحکم عمرخراسانی نےدیاتھا،سہولتکارانوارلحق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) : لاہوردھماکے میں خودکش بمبارکے سہولتکارانوارالحق کوگرفتارکرلیاگیاہے،سہولتکارنکاعترافی بیان بھی جاری کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق خودکش بمبارکے سہولتکارانوارالحق نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایاکہ میراتعلق باجوڑایجنسی کارہنے والاہوں۔جبکہ لاہورمیں 2010ء سے قیام پذیرہوں۔انوارنے مزیدانکشاف کیاکہ میراتعلق جماعت الاحرارسے ہے۔

(جاری ہے)

سہولتکارنے اعترافی بیان میں بتایاکہ میرے ساتھی خودکش بمبارنصراللہ کاتعلق کنٹرسے تھا۔ہمیں پولیس کونشانہ بنانے کاحکم عمرخراسانی نے دیاتھا۔ دھماکے سے کچھ دیر قبل چیئرنگ کراس کاچکر لگایا،جب ٹارگٹ مل گیا تو فوری واپس آئے اورجلدی سے حملہ آور کوجیکٹ پہناکروہاں چھوڑ آئے۔ خود کش جیکٹ 20سے 25دن پہلے عالم نامی شخص نے دی تھی۔ سہولتکارنے مزید بتایاکہ خود کش جیکٹ ایک ٹرک والے کو2لاکھ روپے دے کر پشاور سے لاہور لائی گئی۔ جبکہ خود کش بمبار کومیں خود جاکر پشاور سے لایا تھا۔

متعلقہ عنوان :