رسالپور ،گھریلوناچاقی پر بیوی نے شوہر پر کلہاڑی سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا

جمعہ 17 فروری 2017 22:12

رسالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) رسالپور میں گھریلوناچاقی پر بیوی نے شوہر پر کلہاڑی سے حملہ کرکے شوہر کو شدید زخمی کردیا پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لئے مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیر رحمن ولد حلیل الرحمن ساکن ڈاگی خیل رشکئی نے تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتا یا کہ میں اپنے بھائی محمد رحمن کے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران میرا بھائی محمد رحمن اور بھابی مسماة جمیلہ کی کسی بات پر تکرار ہوئی جس پر میرا بھابی جمیلہ نے میرے بھائی پر کلہاڑی سے حملہ کرکے میرا بھائی کو شدید زخمی کردیا جس کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے مردان میدیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا رسالپور پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :