پروفیسر ساجد میر کی لال شہباز کے مزار پر دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے لال شہباز کے مزار پر دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی تازہ لہر ملکی سلامتی کے لیے شدید خطرہ کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط بنانا ہو گا۔ سیکورٹی اداروں کے ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ ہم اپنے دشمن پر نظر رکھیں۔ مذہب کے نام پر دنگا وفساد اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔اسلام بے گناہوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔سیاسی ومذہبی جماعتوںکے قائدین دہشت گردی کے خاتمے کی تحریک میں متحد ہو جائیں۔ نیشنل ایکشن پلان کی کمزوریوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔