ْپیر اعجاز ہاشمی کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جنرل راحیل کی پالیسیوں پر عملدرآمدکا مطالبہ

بلاامتیاز آپریشن صرف پنجاب نہیں پورے ملک میں ہونا چاہیے، مجرموں کو پھانسیوں بھی لٹکایا جائے ‘ مرکزی صدر جے یو پی

جمعہ 17 فروری 2017 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کی اپیل پر حضر ت لعل شہباز قلندر کے دربار پر حملے کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ جس میں نماز جمعہ میں دہشت گردی کی مذمت کی گئی، جبکہ جے یو پی کے کارکنوں اور سنی جماعتوں کے رہنماوں نے احتجاجی مظاہروں میں حکومت اور دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔

دہشت گردی کی حالیہ لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، یہ کفار سے بھی بدتر ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جنرل راحیل شریف کی پالیسیوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لئے تمام ادارے متفق ہیں۔ ضروری ہے کہ عملی اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وہ فرقہ پرست کالعدم تنظیمیں ہوں یا کوئی اور گروہ بلاامتیاز آپریشن صرف پنجاب میں نہیں پورے ملک میں ہونا چاہیے۔

اور دہشت گردوں کو چن چن کر ختم کیا جائے۔ ایک عرصے سے اس مصیبت سے نجات حاصل نہیں کی جاسکی۔ ا ن کا کہنا تھاکہ فوجی عدالتیں مشکل فیصلہ ہے، لیکن دہشت گرد وں نے جو کچھ پاکستانی قوم کے ساتھ کردیا ہے، اس کے بعد ملٹری کورٹس کی مخالفت درست نہیںلیکن ان عدالتوں کی طرف سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد بھی ہونا چاہیے اور مجرموں کو پھانسیوں بھی لٹکایا جائے تاکہ وہ باقی افراد کے لئے عبرتنا ک ہوں۔جبکہ ان عدالتوں کو بلاامتیاز مقدمات بھجوائے جائیں اور انہیں کام بھی کرنے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :