آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا نجی سکولوں کی سکیورٹی سے متعلق مراسلہ وزیراعظم کو ارسال

جمعہ 17 فروری 2017 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ملک بھر میں نجی سکولوں کی سکیورٹی سے متعلق ایک مراسلہ وزیراعظم نوازشریف کو ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی سکولز مالکان نے اپنے سکولوں کی سکیورٹی کا انتظام اپنی مدد آپ کے تحت کررکھا ہے لیکن موجودہ حالات میں نجی سکولوں کی سکیورٹی میں اضافے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ نجی سکولوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے اس لیے سکولوں کی سکیورٹی میں اضافہ کیاجائے۔(سعید)

متعلقہ عنوان :