لاہور، یوسی 250تھہ پنجو کو ماڈل یوسی بناکر صحت و صفائی میں اہم کردار ادا کریں گے،رانا عبدالغفار

جمعہ 17 فروری 2017 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما یوسی250 تھہ پنجوکے چیئرمین رانا عبدالغفار نے کہا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرکے مسلم لیگ ن کے مشن کی تکمیل کریں گے بلدیاتی اداروں کو فعال ہونے پر شہر میں جاری ترقی کے عمل میں مزید بہتر ی لائیں گے، ان خیالات کا اظہاررانا عبدالغفارنے معززین علاقہ میاں نوازاشرف ودیگر سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کونسلروں اور ورکروں کی بھاری تعداد موجود تھی انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ یوسی 250تھہ پنجو کو ماڈل یوسی بنائیں صحت صفائی میں اہم کردار ادا کریں گے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لاکر عوامی مسائل کو حل کریںگے تاکہ علاقے کی عوام کو مسلم لیگ سے جوتوقعات ہیں انکو پورا کیا جائے انشاء اللہ بلا امتیاز مثبت تنقید کا خیر مقدم کریں گے،رانا عبدالغفارنے مزیدکہا کہ عوامی خزانہ کو قوم کی امانت سمجھیں گے شہر میںتعمیر و ترقی میں بھی بلا امتیاز لوگوں کی ضروریات کے مطابق کام کروائیں گے اپنے شہر کے ہر باشعور افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اور شہر کی تعمیر و ترقی میں ہماری رہنمائی کریں تاکہ یونین کونسل ایک مثالی یونین کونسل کے طور پر ابھرے ۔

متعلقہ عنوان :