پے درپے دہشتگردی غیر اعلانیہ جنگ ہے : علامہ ممتاز اعوان

ورلڈ پاسبان ختم نبوت، جمعیت مشائخ ، شہریان لاہور کے دہشتگردی کیخلاف احتجاجی مظاہرے دہشتگردی کیخلاف اور امن و سلامتی کیلئے 20فروری کوقومی امن کانفرنس منعقد کرنیکا اعلان

جمعہ 17 فروری 2017 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان ، میاں محمد اویس ،مفتی عاشق حسین ،محمد شفیق رضا قادری ،علامہ شعیب الرحمن قاسمی، مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی،پیر ایس اے جعفری،قاری محمدحنیف حقانی اور علامہ اصغر عارف چشتی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں لاہور ، پشاور،مہمند ایجنسی،بلوچستان کے بعد اب عظیم صوفی بزرگ شہباز قلندر کے مزار پر دہشتگردانہ خودکش حملے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں پے درپے دہشتگردی دشمن طاقتوں کی ملک و قوم پر مسلط کردہ غیر اعلانیہ جنگ ہے ۔

حکومت اور افواج پاکستان سمیت پوری قوم دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے علامہ ممتاز اعوان نے اعلان کیا کہ ہر قسم کی دہشتگردی کی لعنت کے یکسر خاتمے اورقیام امن و سلامتی کیلئے تمام بڑی دینی و سیاسی جماعتوں کی قومی امن کانفرنس 20فروری کو لاہور پریس کلب میں طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

نیز وطن عزیز میں بڑھتی دہشتگردی کیخلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور جمعیت مشائخ پاکستان نے داتا دربار کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ تنظیم شہریان لاہور نے علامہ اقبال روڈ پر دہشتگردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دہشتگردی کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پوری قوم سے دہشتگردی کیخلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :