چوہدری ظہیرالدین کے کاروباری ادارے تیمورٹریولز کا لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف مسلم لیگی کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

سیاسی اختلافات پر اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے پر طلال چوہدری کا پتلا نذر آتش بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کی بجائے تیمور ٹریولز کی بندش چوہدری ظہیرالدین سے سیاسی و انتقامی کارروائی ہے، خدیجہ فاروقی ایم پی اے میاں عمران مسعود،بلال شیرازی،ذوالفقار پپن،میاں عبدالستار،انجینئر شہزاد الہٰی ،شیخ عمر،ماجدہ زیدی کا خطاب

جمعہ 17 فروری 2017 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) مسلم لیگی کارکنوں نے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالیدن کے بھائی کے ٹرانسپورٹ اڈا تیمورٹریولز کا لائسینس منسوخ کرنے کے خلاف مسلم لیگی کارکنوں نے ڈیوس روڈ پر احتجاجی مظاہر ہ کیا اور اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے اور مقامی انتظامیہ پر دبائو ڈال کر تیمور ٹریولز ٹرانسپورٹ کمپنی کا لائسینس منسوخ کروانے پر مقامی ایم پی اے طلال چوہدری کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔

مظاہر ہ میں خدیجہ فاروقی ایم پی اے ،میاں عبدالستار،میاں عمران مسعود سیکرٹری اطلاعات پنجاب، خواجہ طاہر ضیاء، ماجدہ زیدی ،انجینئر شہزادالہٰی سابق ایم پی ایز، سید بلال مصطفی شیرازی مرکزی صدر یوتھ ونگ چوہدری ذوالفقار پپن صدر یوتھ ونگ پنجاب،کنول نسیم، سہیل چیمہ ،شیخ عمر،رانا افتخار،نصیر آرائیں،میاں کامران سیف،شہزاد خان،سمیرا ملک،تبسم ناز ،شہناز،صبحیہ و دیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ تیمور ٹریولز فیصل آباد کی سب سے پرانی ٹرانسپورٹ کمپنی ہے اسی روڈ پر دوسری ٹرانسپورٹ کمپنیاں بھی موجود ہیں طلال چودھری ایم این اے اور منے خان فیصل آباد میں ٹرانسپورٹرز سے بھتہ وصول کرتے ہیں، تیمور ٹریولزنے بھتہ دینے سے انکار کیا تو ن لیگ کے ایم این اے طلال چودھری کے ایما پر تیمور ٹریولز کا لائسینیس منسوخ کردیا گیا جو بدترین کارروائی ہے جس پر مسلم لیگ پنجاب کے عہدیداران و کارکنان اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور عدلیہ سے اپیل کرت ہیں کہ وہ اس کا ازخود نوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور سیاسی انتقام میں تیمورٹریولز کا منسوخ کردہ لائسینس بحال کیا جائے اور اپوزیشن ارکان کے کاروباری اداروں کو نشانہ بنانے سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :