عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام بند کروائے، قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یٰسین

جمعہ 17 فروری 2017 21:54

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) آزادجموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائدحزب اختلاف چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام بند کروائے ،اقوام متحدہ بھارت کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہ اپنی پیش کردہ قرار دادوں کے تحت کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں دبئی میں چوہدری محمداخلاق ، چوہدری محمدظفر اور چوہدری مجید کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات ہمارے عزم کو پست نہیں کرسکتے ۔ درگاہ لعل شہباز قلندر پر ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں ، ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں علامہ تصور حسین نقوی پر ہونیوالا حملہ انتہائی افسوس ناک ہے ہم ان حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی فی الفور تحقیقات کروائی جائیں اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :