بے سہارا ،غریب،اور یتیم بچوں کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے سے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں, عابد وحید شیخ

جمعہ 17 فروری 2017 21:51

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ ملک کے بے سہارا ،غریب،اور یتیم بچوں کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے سے ہی ہم ملک کو ترقی کے راست پر گامزن کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ بہاول پور میں قائم سوئٹ ہوم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی پروین مسعود بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھی ایم ڈی بیت المال نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک کے پسماندہ طبقات کی بحالی کے لیے فکر مند رہتے ہیں اور ان کی زند گیوں میں خوشحالی لانے کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال کے ملک بھر میں 35 سویٹ ہومز موجود ہیں جہاں 37 ہزار کے قریب یتیم اور بے سہارا بچوں کی بہترین گھر جیسے ماحول میں پرورش اور تعلیم و تربیت کو یقینی بنا یا جا رہا ہے اور ان بچوں کو لباس،خوراک سمیت تمام تر سہولیات میسر ہیں تاکہ وہ باوقار انداز سے پروان چڑھیں اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں ایم ڈی بیت المال نے اس موقع پر بہاول پور میں قائم وویمن ایمپا ورمنٹ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور یہاں فراہم کردہ تعلیمی و تدریسی سہولیات کا جائزہ لیا اور کہا کہ خواتین کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے انہیں خودانحصار بنا نا ضروری ہے جس کے لیے انہیں مختلف تربیتی کورسسز کروائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 147 تربیتی مراکز میں10 ہزار کے قریب خواتین زیر تربیت ہیں گزشتہ تین سالوں میں ان سکولوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی گئی ہیں اور پہلی بار ایک یکساں نصاب تیار کرتے ہوئے تمام سکولوں میں رائج کر دیا گیا ہیں اس کے ساتھ تمام سکولوں میں جدید کمپیوٹر لیب قائم کی جا رہی ہیں اور یہاں عصر حاضر کی ضروریات کے پیش نظر بہت سے نئے کورسز متعارف کروا دیئے گئے ہیں تاکہ یہاں سے تربیت حاصل کرنے کے بعد خواتین باعزت روز گار حاصل کر سکیں ،آخر میں پاکستان بیت المال کی طرف سے مستحق افراد میں مالی امداد کے چیک اور غریب و نادار خواتین میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کی گئیں

متعلقہ عنوان :