چنیوٹ,سیہون شریف خود کش دھماکے کے بعد پولیس کی طرف سے ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

جمعہ 17 فروری 2017 21:51

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) گزشتہ روز سیون سریف میں ہونے والے خود دھماکے کے بعد ضلعی پولیس کی طرف سے ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے پولیس کے مطابق ضلع بھر میںداخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی پوئنٹ پر گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ انہتائی سخت کر دی گئی ہے ڈی پی او نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ضلع میں مزاروں کا وزٹ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائز لیا ڈی پی او نے ضلع بھر میں موجود درباروں ،مزاروں مساجد ومدارس اور امام بارگاہوںسمیت اہم تنصیبات کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے نماز جمعہ کے موقع پر ضلع بھر میںمساجد اور امام بار گاہوں کی سیکورٹی انتہائی سخت رہی اور پولیس کی بھاری نفری اس موقع پر تعینات رہی سیون شریف میں دھماکے کے بعد ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن میں بھی تیز کر دئے ہیں گزشتہ رات پولیس اور ایلٹ فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں 174مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائس سے چیکنگ کی گئی جبکہ نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے پر 5ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :