چنیوٹ,سخی لال شہباز قلندر کے مزار پر حملے کیخلاف سیاسی مذہبی تجارتی اور سماجی تنظیموں کا شدید احتجاج

مساجدوں میں احتجاجی قرار دادیں منظور ضرب عضب آپریشن اور فوری عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

جمعہ 17 فروری 2017 21:51

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) سخی لال شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خودکش حملے اور سینکڑوں افراد کی شہادت پرچنیوٹ شہر کی مختلف سیاسی مذہبی تجارتی اور سماجی تنظیموں کی طرف سے شدید احتجاج جبکہ مساجدوں میں احتجاجی قرار دادیں بھی منظور کی گئیں ضرب عضب آپریشن اور فوری عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جانثاران تاجدار ختم نبوت کے سرپرست اعلیٰ پیر سید محمد طاہر شاہ ہمدانی ،جمعیت علما پاکستان کے سینئر بزرگ رہنما حضرت مولانا مسعود احمد سروری، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید کلیم علی امیر شاہ،عوامی تحریک کے ضلعی صدر حاجی سکندر حیات گولڑوی ، انجمن تاجران کھوکھرانوالی مارکیٹ کے صدر صاحبزادہ خواجہ معین الدین، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اسلام خان، چیئرمین کسان بورڈ چنیوٹ سید نورالحسن شاہ،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ نسیم الہٰی، کلیہ اہل بیت کے پرنسپل قاضی غلام مرتضی اور شیعہ علما کونسل کے رہنماعلامہ واجد علی نقوی ، ہیومن رائٹس اینڈ ویلیفئر کونسل کے صدر شوکت علی آزادایڈووکیٹ ، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما سید اخلاق الحسن شاہ، سید عاشق بخاری، سنی اتحاد کونسل کے ضلعی صدر سید عاطف شفیق شاہ اور دیگر رہنمائوں نے میڈیا کے سامنے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سخی لال شہباز قلندر کے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس سانحہ میں 100 کے قریب زائرین کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے حکومت دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے اور ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا یہ لا دین لوگ ہوتے ہیں پاکستان دہشت گردی کا متحمل نہیں ہو سکتا علاوہ ازیں مرکزی جامع مسجد کھوکھرانوالی کے خطیب مولانا نعیم الدین جامعہ مسجد فاروقیہ محلہ عثمان آباد کے خطیب علامہ امتیاز احمد حقانی، جامعہ مسجد محمدی کے خطیب قاری روشن ضمیر مدنی،مرکزی جامعہ مسجد ولہ رائے والی کے خطیب انعام احمد سیالوی ،جامعہ مسجد صدیق اکبر کے خطیب مولانا الیاس چنیوٹی، مسلم کالونی چناب نگر کے خطیب اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما حضرت مولانا غلام مصطفی نے بھی سانحہ سخی لال شہباز قلندر کے واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں ضرب عضب آپریشن کو جاری و ساری رکھیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک فوجی عدالتوں کو جاری رکھا جائے اس موقع پر سانحہ شہدا سخی لال شہباز قلندر اور سانحہ لاہور کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :