اسلام آباد،پکڑی گئی چالیس ہزار شراب کی بوتلوں کا معاملہ، مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت منظور

جمعہ 17 فروری 2017 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) کرسمس اور نیوایئر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت سے پکڑی جانے والی چالیس ہزار شراب کی بوتلوں کے معاملے میںمقامی عدالت نے مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر لی،کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ وقاص نے کی، ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران فیروز ملک عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ چالیس ہزار شراب کی بوتلوں کے کیس میںمرکزی ملزم مظہر الحق کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے، ملزم کے وکیل عمران فیروز ملک نے عدالت کو بتایا کہ قبل ازیں دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت علاقہ مجسٹریٹ سے منظور ہو چکی ہے علاوہ ازیں ملزم کمپنیوں کا رجسٹردنمائندہ ہے۔

(جاری ہے)

بحث کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت کنفرم کر کے ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں۱ یک لاکھ روپے کا مچلکہ داخل کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

متعلقہ عنوان :