ایبٹ آباد،سیکورٹی خدشات پر پنج پیروالی زیارت زائرین کیلئے سیل

جمعہ 17 فروری 2017 21:47

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) سیکورٹی خدشات پولیس نے پنج پیروالی زیارت کو زائرین کیلئے سیل کردیا۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ملک میں جاری دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر جمعہ کے روز پولیس نے پنج پیر والی زیارت کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

جبکہ مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے ۔