کوہاٹ، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملہ ناکام، جوابی کاروائی میں 6دہشت گرد ہلاک

4خودکش جیکٹس 20کلو بارود، 10عدد دستی بم اور مشین گنیں برآمد

جمعہ 17 فروری 2017 21:47

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) کوہاٹ ڈویژن کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی کی سر حد پر واقع سیف الدرہ غلو چینہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے آئے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا جوابی کاروائی میں 6دہشت گرد ہلاک خود کش جیکٹس اور گولہ بارود برآمد ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اور کزئی ایجنسی اور ہنگو کے سر حدی علاقہ غلو چینہ میں علی الصبح 3بجے کے قریب افغانستان سے آئے ہوئے داعش کے دہشت گردوں نے اچانک سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیاجس پر سیکیورٹی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ باقی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی اور داعش سے تعلق رکھنے والے سعید خان گروپ کا اہم کمانڈر 2خودکش حملہ آوروں سمیت 6شدت پسند شامل ہیں تاہم حملے میں سیکیورٹی فوسز کا کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن میں 4خودکش جیکٹس 20کلو بارود 10عدد دستی بم اور مشین گنیں شامل ہیںسیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد 2روز قبل افغانستان سے اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردی کیلئے آئے تھے چیک پوسٹ پر حملے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے جھڑپ میں ہلاک ہونے والے 4نامعلوم دہشت گردوں کی لاشیں اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ھنگو لائی گئیں جہاں پر ان کو غسل دینے کے بعد مسافران قبرستان ھنگو میں دفنا دیا گیا ملک بھرمیں دہشت گردی کے لہر کے بعد دہشت گردوں کا فورسز کے ساتھ جھڑپو ں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اس لئے ڈی پی او ھنگو احسا ن اللہ اور پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال کے مطابق ضلع ھنگو اور اورکزئی ایجنسی میں مساجد ،امام بارگاہوں اور ھنگو اور اورکزئی ایجنسی داخل ہونے والے راستوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہیں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ھنگو اوراورکزئی ایجنسی میں ہجوم اکھٹا کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے اور جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اوقات کے دوران کوہاٹ، ھنگو اور اورکزئی ایجنسی میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے مسافر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ تمام داخلے اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :