آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن حکومت تعمیروترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے،مشتاق منہاس
آزادکشمیر میں حقیقی معنوںمیں تبدیلی لارہے ہیں،خطہ میں کرپشن فری معاشرہ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت آزادکشمیرکوڈیجیٹل کشمیر میں تبدیل کریں گے آزادکشمیرکو سیاحت کامرکز بنائیں گے، وزیراطلاعات آزادکشمیر کا جلسہ سے خطاب
جمعہ 17 فروری 2017 21:46
(جاری ہے)
آزادکشمیر میں حقیقی معنوںمیں تبدیلی لارہے ہیں۔ آزادکشمیرکوکرپشن فری معاشرہ بنائیں گے اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت آزادکشمیرکوڈیجیٹل کشمیر میں تبدیل کریں گے اور آزادکشمیرکو سیاحت کامرکز بنائیں گے۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے کرنل (ر)وقاراحمدنورکی طرف سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ سابقہ حکومت نے کرپشن کی ایسی داستانے قائم کیں جس کے باعث الیکشن میں عوام نے انھیںمسترد کیا۔ انھوںنے کہاکہ اب پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ کادورختم ہوگیاہے۔ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہرشعبہ میں اصلاحات نافذ کردی ہیں۔ پورے آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کاآغازہوچکاہے۔ لوگ حقیقی معنوں میں تعمیروترقی زمین پردیکھیں گے۔ انھوںنے کہاکہ اگرہماری حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کے ایجنڈے کے خلاف کام کیے تو ہم عوامی عدالت سے ہی اپنااحتساب کروائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ،ممبران اسمبلی میں کوئی کرپٹ شخص نہیں ہے نہ ہی کسی کی شہرت پرکوئی دباہے۔مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی اور کابینہ کے ممبران درد دل رکھنے اور مخلص لوگوں کی ٹیم ہے۔ انھوںنے کہاکہ ہم ایسے اقدامات اٹھارہے ہیں جس سے عوام میں سیاست پراعتماد بڑھے گا۔ انھوں نے لوگوں کویقین دلایاکہ کرنل (ر)وقاراحمدنور کے حلقہ میں تعمیروترقی ترجیح بنیادوں پرکی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.