درگاہ قلندر لعل شہباز قلندر پر خودکش حملے اور بدترین دہشتگردی واقعہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی احتجاجی ریلی

جمعہ 17 فروری 2017 21:36

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء)سہیوہن شریف میں درگاہ قلندر لعل شہباز قلندر پر خودکش حملے اور بدترین دہشتگردی واقعہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوٹ غلام محمد کی اپیل پر المرتضیٰ امام بارگاہ سے بڑی احتجاجی ریلی ،عامر کھوسو، عزادار حسین شاہ، رسول بخش کھوسہ، عمران بلیدی اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئی ریلی پورے شہر کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب کوٹ غلام محمد پر پہنچی اور اس واقعہ کے خلاف نعرے لگائے اور پرزور مذمت کی اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عزا دار شاہ حسین ، عمران بلیدی اور عامر کھوسہ نے کہا کہ دہشتگردی کے اس واقع کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ درگاہوں ، مسجدوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت حکومتی نااہلی کے سبب یہ واقعہ ہوا ہے کیونکہ درگاہ لعل شہباز جو کہ ملک کی بہت بڑی درگاہ ہے اور ہزاروں عقیدت مند روزانہ اس درگاہ پر زیارت کے لیے آتے تھے اور اس بڑی درگاہ پر سیکیورٹی کے ناقص انتظامات تھے جس کی وجہ سے بے گناہ زائرین شہید ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت سے اگر ملک نہیں سنبھالا جارہا ہے تو اپنا بوریا بستر گول کرکے چلی جائے انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرا من ہے اور آج 18 فروری کو قدیمی امام بارگاہ فقیر سلیمان بلیدی سے بھی احتجاجی ریلی نکالی جائے گا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

#