پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کے رضا کاروں و عملے کا درگاہ لعل شہباز قلندر دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیا

عملہ اور تربیت یافتہ رضاکاروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر سب سے پہلے پہنچیںاور زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی اور اسپتال منتقل کیا، اعلامیہ

جمعہ 17 فروری 2017 21:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کی جامشورو برانچ کی50 سے زائد رضاکاروں اور عملے نے درگاہ لعل شہباز قلندر دھماکے کی جگہ پر امدادی کاروائیوں میں بھرپور حصہ لیا۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ریڈ کریسنٹ کاعملہ اور تربیت یافتہ رضاکاروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر سب سے پہلے پہنچیںاور زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی اور اسپتال منتقل کیا۔

پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کے صوبائی سیکریٹری کنوروسیم نے فوری طور پر حیدرآباد اور کراچی سے تین ایمبولینسوں کو سہون شریف روانہ کرنے کے احکامات جاری کیے اورحیدرآباد میں موجود ریڈ کریسنٹ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کے ڈزاسٹرمینجمیٹ مینجرمحمد سجاد نے بتایا کہ ہمارے تربیت یافتہ رضاکاروں اور عملے نے 100سے زائد متاثرہ لوگوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ 60 سے زائدزخمیوں کو فرسٹ ایڈ بھی فراہم کی۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ کے آر۔ایف۔ایل افسران نی25 زخمیوں اور انکے خاندانوں کے درمیان رابطہ بحال کروایا ۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ کی ایمبولینس میں ایک ہلاک ہونے والے شخص کی میت کو کراچی منتقل کیا گیا۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کی جامشورو برانچ کے سیکریٹری آصف سیال نے کہا کہ اعلیٰ حکام نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کے فوری اقدامات اور برانچ کا قیام ،عملے ورضاکاروں کی سہون شریف میں موجودگی اور سانحہ میںمتاثرہ لوگوں کی انتھک مدد کو بے حد سراہاہے۔

پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کی چیئرپرسن مسز فرزانہ نائک نے درگاہ لعل شہباز قلندر دھماکے میں182 افراد کے شہید اور 250 سے زائد لوگوںکے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوے کہا ہماری آنکھیںنم اور دل غم سے بھاری ہیں ۔ ہمارے ادارے کی تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ فرزانہ نائک کامزید کہنا تھا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ کے ھنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت یافتہ رضاکاروںنے جس طرح ہلاک ہونے والوں کے عضاء اکھٹے کیے اورزخمیوں کی فوری مدد کی جو انسانی خدمت کی ایک بہترین مثال ہے۔

پاکستان ریڈ کریسنٹ ملک بھرمیں کسی بھی حادثہ کی صورت میںفوری ابتدائی امدادفراہم کرنے والاسب سے بڑاادارہ ہے جسکی فلاحی خدمات جاری و ساری رھینگی۔#

متعلقہ عنوان :