بشام, ملکی حالت خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے، محمدر شاد خان

عوامی مقامات پر خودکش دھماکے کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہی, ممبر صوبائی اسمبلی

جمعہ 17 فروری 2017 21:31

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) ممبر صوبائی اسمبلی محمدر شاد خان نے کہاہے کہ ملکی حالت خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے، عوامی مقامات پر خودکش دھماکے کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شانگلہ کے نجی نیوز ویب سائٹ شانگلہ ویلی ڈاٹ کام کے نئے آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر یو بی ایل بشام کے منیجر نور پرس، ناظم باٹکوٹ نوشیروان، شانگلہ ویلی کے چیف ایگزیکٹیو عمر باچاخان، عبدالسلام، گل داد خان اور دیگر افراد موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شانگلہ ویلی ڈاٹ کام کا شانگلہ کیلئے خدمات مسلمہ ہے جوکہ دور جدید کا تقاضا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے خبروں کی تیز ترین رسائی اور عوامی مسائل کو اُجاگر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پڑوسی ممالک نے ہمارے خلاف ایکا کرلیا ہے اور آئے روز عوامی مقامات پر خودکش دھماکوں میں انڈیا براہ راست ملوث ہے جن کے ساتھ حکومت کو سختی سے بات کرنی چاہئے ۔ انہو ں نے کہاکہ امن کے قیام کیلئے وزیر اعظم نواز اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ عوام نے متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ شانگلہ کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات لگے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :