بہاولپور,جرائم کے خاتمہ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں،آر پی او بہاولپور
آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پولیس کی نوکری میں رہتے ہوئے اگر حاجت مند کی مدد کریں تو یہ عمل دنیا میںنیک نامی کے ساتھ ساتھ آخرت میں بخشش کا زریعہ بن سکتا ہے , ادریس احمد کا کرائم میٹنگ سے خطاب
جمعہ 17 فروری 2017 21:31
(جاری ہے)
نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کریں شرپسند عناصر اور انکے سہولت کار کسی قسم کی رعائیت کے مستحق نہیں انکے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی متعلقہ تھانوں میں حاضری اور انکی نگرانی کو یقینی بنائیں۔
نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت وال چاکنگ، بغیر اطلاع دئیے مکانات کرایہ پر دینے، ساونڈ سسٹم آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔ آر پی او نے مزید کہا کہ اپنے اپنے سرکل میں موجود مساجد،امام بارگاہوں،اقلیتی مذاہب کی عبادت گاہوں،اہم شخصیات،پبلک اورحساس مقامات، غیر ملکی انجنئیزز،سیاحوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دیںاور انکی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ پیٹرول پمپس، جیولری شاپس، منی چینجرز اور ایسے ادارے یا دوکانات جہاں روپے کا لین دین ہوتا ہے کے علاوہ حساس نوعیت کی عمارات،مقامات پر سکیورٹی کیمرہ جات اور سکیورٹی الارم لگوائیں اگر مالکان سکیورٹی کیمرہ جات نہ لگوائیں تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں ا ور ان دوکانات، بنکس ہائے اور عمارات کو بند کروائیں۔آپکا فوکس جرائم کی سرکوبی ہونا چاہیئے ،ایسی پالیسنگ آپنائیں کہ جرائم پیشہ عناصر کے دل و دماغ میں یہ خوف بیٹھ جائے کہ اگرمیں کوئی جرم کرتا ہوں توقانون کے شکنجہ سے بچ نہیں سکوں گا۔آر پی او نے ایس ڈی پی اوز کو ہدائیت دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم کی صورت میں ایس ڈی پی او جائے وقوع کا دورہ کرے ،سنگین جرم میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتار کریں ، عوام کا لوٹا ہوا مال برآمد کرکے ملزمان کو چالان عدالت کریں ۔ اشتہاری ملزمان کی تھانہ جات پر پرسنل فائل،ہسٹری شیٹس مکمل کریں ، ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں ،اشتہاریوں کی جائیداد ضبط کروائیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کریں اور انکو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔ بلانمبر گاڑیاں، غیر نمونہ ، سبز نمبرپلیٹس ،کالے شیشوں، والی گاڑیاں مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں انکے خلاف کریک ڈاون کریں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی رعائیت نہ برتی جائے ،ناجائز اسلحہ میں کلاشنکوف کے خلاف خصوصی مہم چلائیں یہ وہ ہتھیار ہے جو جرائم میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔روڈ ایکسڈنٹس کے سرزد ہونے کی صورت میں فوری قانونی کاروائی کریں ،خواتین کے خلاف اور خصوصاًغیرت کے نام پر ہونے والے قتل میں پولیس کی مدعیت میں مقدمات درج کرکے ان مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کریں ،تفتیش میں کسی قسم کا سقم ہرگز برداشت نہیں ہوگا اور اگر کسی مقدمے کی تفتیش میں کسی قسم کے دباو،ْ یا لالچ کا ہلکا سا بھی عنصر پایا گیا تو تفتیشی آفیسران کے ساتھ ساتھ متعلقہ ایس ڈی پی اوز کے خلاف بھی محکمہ کاروائی کی جائے گی۔ تیزاب گردی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ تیزاب فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کریں۔منشیات فروش، بدکاری کے اڈے اور جوئے خانے کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے، ان کے خلاف کریک ڈائون کرکے گرفتاری عمل میں لاکر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اوراپنی نسل کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کی جائے۔جرم ہونے کی صورت میں مقدمہ کا ندارج فوری کریں ۔آخر میں آر پی او نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ایس ڈی پی او احمد پور مہزورعلی غوری، ایس ڈی پی او یزمان بختیار احمد، ایس ایچ او صدر حاصل پور انسپکٹر عمران صدیقی، ایس ایچ او خیرپور انسپکٹر اکرام شاہ،ایس ایچ او قائم پور ایس آئی لیاقت گل، ایس ایچ او چنی گوٹھ ایس آئی غلام رسول ، ایس ایچ او مسافر خانہ ایس آئی عابد حمید ، ایس ایچ او عباس نگر ایس آئی محمد رمضان کو اچھی کارکردگی پر نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دئیے۔مزید قومی خبریں
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.