اسلام آباد،پالتو کتے کے بھیڑوں کو کاٹنے کا معاملہ

شکایت پرکتے کے مالک کی ساتھیوں سمیت شہری کے باڑے میں گھس کرفائرنگ، پانچ بھیڑوں کو مارڈالا

جمعہ 17 فروری 2017 21:31

اسلام آباد،پالتو کتے کے بھیڑوں کو کاٹنے کا معاملہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) تھانہ کورال کے نواحی علاقہ میںپالتوکتے کی طرف سے بھیڑوں کو کاٹنے کی شکایت کرنے پرکتے کے مالک اوراس کے ساتھیوں نے طیش میں آکرشہری کے باڑے میں گھس کرفائرنگ کرتے ہوئے پانچ بھیڑوں کو مارڈالا۔پولیس نے پانچوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

کورال کے رہائشی اخترجان نامی شہری نے کورال پولیس کوتحریری درخواست دیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز مدعی کے بھیڑوں کوعلاقے کے بااثرشہری فرمان علی کے پالتوکتے نے کاٹا۔

جس کی شکایت لے کر ان کے گھرگیاتووہ بگڑگیا۔بعدازاں ملزمان فرمان علی،محمدعرفان،محمدعارف اوردیگرنامعلوم نے مدعی مقدمہ کے بھیڑوں کے باڑے میں گھس گئے اورفائرنگ کرتے ہوئے پانچ بھیڑوں کو جان سے ماردیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :