وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین کی جانب سے اساتذہ کے ریسرچ ورک کی گولڈ سٹار جرنلزمیں اشاعت پردس لاکھ روپے کا اعلان

جمعہ 17 فروری 2017 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین نے اساتذہ کے تحقیقی مقالہ جات کی گولڈ سٹار ریسرچ جرنلزمیں اشاعت پر 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔اس بات کا اعلان انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیولوجی کے زیر اہتمام"Microarray for Gene Expression"کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں کیا۔

اس موقع پر سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین، فیکلٹی ممبران اورمختلف شعبہ جات سے تعلیمی ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی میں بہتر تعلیمی معیار کو یقینی دیکھنا چاہتے ہیں اور بہترین تحقیقی کام پر انتظامیہ کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیولوجی میں مختلف شعبوں میں تحقیق متاثر کن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے تحقیقی کام کرنے کی ضرورت ہے جو انسانیت کیلئے سود مند ہوں اور معاشرہ جس سے استفادہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے یونیورسٹی میں جاری تحقیقی کام کو مارکیٹ میں متعارف کرایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ورکشاپس ایکدوسرے سے خیالات کا تبادلہ کرنے کیلئے بہترین موقع ہوتی ہیں۔

ڈائریکٹر سنٹر ڈاکٹر طیب حسنین نے کہا کہ سال 2016میں سنٹرکے 132.485سے بھی زیادہ امپیکٹ فیکٹر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے محققین نے کاٹن کی کئی نئی اقسام متعارف کرائیں ہیں جن CEMB33اور CA12 پنجاب سیڈ کونسل کی جانب سے پہلے ہی منظور کی جاچکی ہیں جبکہ چند منظور ی کے مراحل سے گزر رہی ہیں۔ اور کلین کاٹن بھی ٹرائلز کیلئے فیلڈ میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ چار روزہ تربیتی ورکشاپ سے شرکاء کو مائیکروایرے کے بارے میں ماہرین سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ بعد ازاں ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :