فاٹا اسٹوڈنٹ فیڈریشن کا ایف سی آر کے خاتمے کیلئے احتجاج

فاٹا کو صوبے میں ضم نہ کیا گیا تو سپریم کورٹ میں حکومت پاکستان کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی جائیگی

جمعہ 17 فروری 2017 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) فاٹا اسٹوڈنٹ فیڈریشن کا ایف سی آر کے خاتمے کیلئے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر فاٹا کو صوبے میں ضم نہ کیا گیا تو سپریم کورٹ میں حکومت پاکستان کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی جائیگی پشاور پریس کلب کے باہر فاٹا اسٹوڈنٹ فیڈریشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین گو ایف سی آر اور رواج قانون کیخلاف شدید نعریبازی کی مظاہرہ میں رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے بھی شرکت کی اس موقع پر ان کا کہ کہناتھا کہ فاٹا کو فوری طور پر صوبے میں ضم کیا جائے وفاقی حکومت تاخیری ہربے استعمال نہ کرے مظاہرہ میں شریک مظاہرین کا کہناتھا کہ اگر فاٹا کو صوبے میں ضم نہ کیا گیا تو حکومت پاکستان کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشین دائر کی جائے گئی اور سپریم.کورٹ کے باہر احتجاج سمیت قبائلی علاقوں کی عوام احتجاجا تعلیمی سرگرمیوں اور پولیو ویکسنیشن کا بائیکاٹ کرے گء اور ہر ایجنسی میں احتجاجی کیمپ لگائے جائے گئے�

(جاری ہے)