خیبرپختونخواپولیس نے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں

جمعہ 17 فروری 2017 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ملک بھر میں جاری حالیہ دہشتگردی کی لہہ کے باعث خیبرپختونخواپولیس نے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس کی ہدایت پر سیکورٹی میں اضافے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں اور افسران کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق پولیس افسران سے لے کر اہلکاروں تک کو اب چھٹیاں نہیں ملیں گی ،،چھٹیوں پر پابندی کا عائد کرنے کا فیصلہ ملک میں جاری حالیہ دہشتگردی میں اضافہ کے باعث کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :